ایام فاطمیہ کے حوالے سے خواتین کے لیے خصوصی سیمینار آج کویٹہ میں منعقد ہوگا

IQNA

ایام فاطمیہ کے حوالے سے خواتین کے لیے خصوصی سیمینار آج کویٹہ میں منعقد ہوگا

7:02 - February 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504213
بین الاقوامی گروپ: حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے حوالے سے " ثقافتی یلغار اور خواتین کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار آج میجر نادر آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا

ایام فاطمیہ کے حوالے سے سیمینار

ایکنا نیوز- شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عظیم شخصیت کے بارے میں دنیا کے بہت سے دانشوروں نے اظہار خیال کیا ہے اور آپ کو ایک مسلمان عورت کا جامع اور مکمل نمونہ قراردیا ہے اور خود رسول اکرم (ص) نے آپ کو سیدۃ نساء العالمین قرار دیا ہے ۔

مگر افسوس ہے کہ وہ فاطمہ(س) جن کی تعظیم کو رسول کھڑے ہوجاتے تھے رسول کے جانے کے بعد اہل زمانہ کا رخ ان کی طرف سے پھر گیا ۔ ان پر طرح طرح کے ظلم ہونے لگے ۔ علی علیہ السّلام سے خلافت چھین لی گئ ۔ پھر  آپ سے بیعت کا سوال بھی کیا جانے لگا اور صرف سوال ہی پر اکتفا  نہیں بلکہ  جبروتشدّد سے کام لیا جانے لگا. انتہا یہ کہ سیّدہ عالم کے گھر پر لکڑیاں جمع کر دیں گئیں اور آگ لگائی جانے لگی . اس وقت آپ کو وہ جسمانی صدمہ پہنچا، جسے آپ برداشت نہ کر سکیں  اور وہی آپ کی وفات کا سبب بنا۔ ان صدموں اور مصیبتوں کا اندازہ سیّدہ عالم  کی زبان پر جاری ہونے والے اس شعر سے لگایا جا سکتا ہے کہ

صُبَّت علیَّ مصائبُ لوانھّا  صبّت علی الایّام صرن لیالیا

یعنی “مجھ پر اتنی مصیبتیں پڑیں کہ اگر وہ دِنوں پر پڑتیں تو وہ رات

  میں تبدیل ہو جاتے”۔

ان ایام کو ایام فاطمیہ منایا جاتا ہے جسمیں آپکی سیرت پر گفتگو کی جاتی ہے ، اسی حوالے سے ابا صالح اسلام اورنس کے تعاون سے " ثقافتی یلغار اور خواتین کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے  خواتین کے لیے سیمینار آج ساڑھے تین بجے کویٹہ کے میجر نادر آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا جس سے امام جمعہ غلام حسنین وجدانی خطاب کریں گے۔

ایام فاطمیہ کے حوالے سے سیمینار

نظرات بینندگان
captcha