ایکنا نیوز- خبررساں ادارے akhbarelyom.com؛ کے مطابق اتحاد اسلامی فاونڈیشن برازیل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فاونڈیشن مصری وزارت اوقاف کی جانب سے «محمد(ص)، رسول انسانیت» مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے پرتگش زبان میں سیرت کے موضوعات پر کتابیں مہیا کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم کے دوران محافل اور دیگر پروگرام مختلف مراکز اور مساجد میں منعقد کیے جاییں گے جہاں عالمی «محمد(ص)، رسول انسانیت» مہم کا تعارف کرایا جائے گا۔
مصری وزارت اوقاف نے ربیع الاول کے پورے مہینے میں مختلف زبانوں کے ساتھ سیرت النبی کی ترویج و تعارف کے لیے «محمد(ص)، رسول انسانیت» مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔/