ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق مقام میڈیا نے خبر دی ہے کہ بورنو صوبے کے گاوں " بولاما" سے تکفیری عناصر نے دس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔
گاوں کے باشندے محمد ابراهیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: تکفیری گروپ نے بولاما نے گاوں پر حملہ کرکے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کیا جس سے سینکڑوں مویشی بھی جل گیے اور جاتے ہوئے دس خواتین کو بھی ساتھ لے گیے۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری تنظیم بوکوحرام نے گذشتہ دہایی سے دہشت گردی شروع کی ہے، ۲۰۰۹ میں اس تنظیم کے سربراہ محمد یوسف کے دوران گرفتاری ہلاکت کے بعد سے انہوں نے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ قتل اور لاکھوں لوگ مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔/