کینیڈا؛ قومی سالانہ قرآنی مقابلہ

IQNA

کینیڈا؛ قومی سالانہ قرآنی مقابلہ

14:15 - July 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506361
بین الاقوامی گروپ- انجمن اسلامی کے تعاون سے سالانہ قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ اٹاوا میں منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- مسلم لنک کے مطابق قرآنی مقابلوں میں آٹھ شعبے شامل ہیں جنمیں طلبا اور سنئیر قرآء شریک ہوسکتے ہیں۔

مقابلوں میں حفظ چودہ آخری سورتیں جو قاریہ سے لیکرناس تک ہے اس میں چھ سال سے کم عمر، آخری ستائیس سورتوں کے مقابلوں میں چھ سے آٹھ سال، تیسویں پارے کے حفظ میں آٹھ سے تیرہ سال، انیتسیویں اور تیسویں پارے کے حفظ میں سولہ سے بیس سال، پارہ چھبیس سے تیس تک مقابلوں میں بیس سے پچیس سال، پارہ اکیس سے تیس تک کے حفظ میں پچس سال تک اور سولہ سے تیس تک کے حفظ مقابلوں میں پچیس سے تیس سال کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں۔

 

سورہ بقرہ، سورہ مریم اور طاھا  کے حفظ مقابلوں میں تمام عمر کے افراد آزادانہ شریک ہوسکتے ہیں اور شرکاء

روایت حفص، قالون، ورش و دوری (ابو عمرو) کے حوالے سے تلاوت کرسکتے ہیں۔

 

پہلا مرحلہ آج رات بعد از نماز مغربین آٹاوا کے مسجد «الرحمه» کے ہال میں منعقد ہوگا جبکہ بعد کا مرحلہ اگلے اتوار کو منعقد ہوگا۔

 

انجمن اسلامی «سُنت» اٹاوا ۲۰۰۴ کو قایم کیا گیا جو مسجد الرحمہ اور دیگر پروگراموں کو کنٹرول کرتی ہے اور انکے توسط سے مختلف اسلامی ورکشاپ، بچوں اور بزرگوں کے لیے تربیتی کورسز اور دیگر اسپورٹس و تفریحی پروگرامز تیار کیے جاتے ہیں۔/

3826892

نظرات بینندگان
captcha