سعودی عرب نے باکسر عامر خان کوروضہ رسول ﷺ کا غلاف تحفے میں دیدیا

IQNA

سعودی عرب نے باکسر عامر خان کوروضہ رسول ﷺ کا غلاف تحفے میں دیدیا

18:15 - July 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506365
بین الاقوامی گروپ-یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے:عامر خان

ایکنا نیوز- اردو پوائنٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو حضرت محمدﷺ کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کوحضرت محمدﷺکے روضہ مبارک کا غلافسعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے جس پر وہ پھولے نہیں سما رہے ہیں۔پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان نے اس بیش قیمتی تحفے کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کیا ۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیڈیم میں ہونے والے مقابلہ میں عامرخان نے اپنا لوہا منوایا۔

عامر خان میچ کے پہلے راﺅنڈ سے ہی حریف پرحاوی رہے،عامر خان نے بارہ راﺅنڈز کے مقابلہ کے چوتھے راﺅنڈ میں ہی آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر ڈالا۔عامر خان کی جیت پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا جب کہ قومی پرچم بھی لہرا یا گیا،عامر خان اپنی جیت پرخوش تو تھے مگر انہوں نے بھارتیباکسر ویرت گویت سے مقابلہ نہ ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

 

عامر خان نے بتایا کہ یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

نظرات بینندگان
captcha