«دبئی قرآنی گارڑن»؛ سو بہترین سیاحتی مقام میں شامل

IQNA

«دبئی قرآنی گارڑن»؛ سو بہترین سیاحتی مقام میں شامل

8:52 - August 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506539
بین الاقوامی گروپ- ٹایم میگزین کے مطابق دبئی قرآنی باغ سو بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- عربی اسپوٹنیک نیوز کے مطابق دنیا کے سو بہترین سیاحتی مقام میں دبئی قرآنی گارڑن بھی شامل ہے اور امارات میں اس کی سیاحت کےچرچے عام ہوچکے ہیں۔

 

ٹائم میگزین کے مطابق اس باغ میں مختلف اقسام کے ایسے درختوں کے پھل اور پھول موجود ہیں جنکا نام قرآن میں بیان کیا گیا ہے۔

 

قرآنی معجزات اور درختوں کے  ۱۲ باغ اور  ۷ معجزوں کے نمونے اس باغ میں موجود ہیں۔

 

مختلف مذاہب میں ہم آہنگی ایجاد کرانا اور مختلف پودوں کے فوائد کو قرآنی آیات کے رو سے متعارف کرانا اس باغ کے قیام کے اہداف میں شامل ہے۔

 

گذشتہ سال دبئی میں قایم شدہ باغ  منطقه «الخوانیج» کے علاقے میں ۶۴ ایکڑ پر واقع ہے جس پر ۲۰۰ ملین درہم لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور اس میں داخلے کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گیی ہے۔/

 
 

3836982

نظرات بینندگان
captcha