امریکی سفیر کا ایکنا سے گفتگو: یمن جنگ روکنے کے لیے ایران و سعودی کاوش اہم ہے

IQNA

امریکی سفیر کا ایکنا سے گفتگو: یمن جنگ روکنے کے لیے ایران و سعودی کاوش اہم ہے

9:17 - February 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3508908
تہران(ایکنا) فایراشٹاین خلیج فارس سنٹر کے ڈائریکٹر اور یمن میں سابق امریکی سفیر ہے جنہوں نے ایکنا سے گفتگو کی ہے۔

یمن جنگ چھ سال سے جاری ہے جس کا سب سے بڑا نقصان یمنی عوام کو ہوا ہے جہاں لاکھوں لوگ موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ حالیہ امریکی انتخابات میں جوبائیڈن نے جیت کے بعد اشارہ دیا ہے کہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے۔

 

جرالڈ مایکل فایراشٹاین سابق امریکی سفیر ہے جس نے انصاراللہ کے نام کو دہشت گردی کے لسٹ میں قراردینے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنگ بندی کی کوشش کو نقصان پہنچ سکتا ہے

.

سابق امریکی سفیر (Middle East Institute)  کے سال ۲۰۱۸ سے ڈائریکٹر ہے جنہوں نے یمن جنگ کے حوالے سے ایکنا سے خصوصی گفتگو کی ہے جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

 

ایکنا ـ حالیہ امریکی بیان جس کے مطابق سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کی جارہی ہے بعض لوگ اس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے گرین سگنل قرار دیتے ہیں آپ کا کیا خیال ہے؟

 

جرالڈ مایکل فایراشٹاین : یمنی جنگ ایک داخلی جنگ ہے اور اس کے حوالے سے فائنل فیصہ یمنیوں کےہاتھوں میں تاہم اس حوالے سے ایران اور سعودی کردار بہت اہم ہے کہ فریقین جنگ بندی مذاکرات کے میز پر آجائے۔

 

ایکنا ـ آخری دنوں میں امریکہ جنگ بندی پر بہت تاکید کررہا ہے اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

 

جوبائیڈن نے شروع ہی سے اس جنگ کو ختم کرنے کی بات کی تھی. جنگ میں بہت زیادہ نقصانات کی وجہ سے ایک انسانی بحران ایجاد ہورہا ہے اور تمام ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

ایکنا ـ یمنی جنگ کی اصل وجہ اور جڑ کیا ہے؟

 

میرے خیال میں بد امنی جنگ کی اہم وجہ ہے اور سیاسی کوششوں کی ناکامی ، موجود جنگ میں اہم وجہ منصور ہادی کے خلاف حوثیوں کا قیام ہے جو حکومت کو کنڑرل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انکی طاقت میں آنے کے خوف سے سعودی مداخلت بڑی وجہ ہے۔

امریکی سفیر کا ایکنا سے گفتگو:یمن جنگ روکنے کے لیے ایران و سعودی کاوش اہم ہے

ایکنا ـ یمن جنگ میں ایران کے کردار پر کیا کہیں گے؟

 

یمنی جنگ ایک داخلی جنگ ہے تاہم ایران اور سعودی اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہی کہ وہ مخالف قوتوں کو سیاسی ڈائیلاگ کے لیے آمادہ کریں۔

 

ایکنا ـ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جوبائیڈن کی طرف سے انصاراللہ کو دہشت گردی فہرست سے نکالنا امن کی طرف کاوش ہے کیا کہیں گے؟

 

ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق انصاراللہ کو دہشت گردی میں قرار دینے کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہورہا تھا جبکہ حالیہ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے امن کوشش کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور راہ حل مذاکرات ہے۔

 

ایکنا ـ آپ یمن میں امریکی سفیر رہے ہیں اس جنگ کے انجام کے حوالے سے کیا خیال ہے؟

 

جنگ چھ سالوں سے جاری ہے اور بعض جنگ بندی کی کاوشیں ناکام ہوچکی ہیں نتیجے میں لاکھوں لوگ مرررہے ہیں اور دنیا ایک بڑے بحران کو دیکھ رہی ہے امید ہے کہ فریقین اس جنگ کے خاتمے پر بلا آخر متفق ہوجائی گے تاکہ امن کو قیام ممکن ہوسکے ۔

 

جوبائیڈن حکومت نے اسلحے کی فروخت روکنے کا فیصلہ ہے تاکہ جنگ کو ختم کیا جاسکتے تاہم انہوں نے تاکید کی ہے کہ وہ سعودی حمایت بھی جاری رکھیں گے لہذا اسلحے کی فروخت روکنے کا مطلب سعودی حمایت سے دست برداری نہیں اور انکی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ تاہم واضح ہے کہ جوبائیڈن ایران کے ساتھ بھی دوبارہ مذاکرات اور گفتگو چاہتا ہے تاکہ علاقائی مسائل حل ہوسکے۔/

3953699

نظرات بینندگان
captcha