بریسٹول یونیورسٹی استاد کی توہین اسلام پر طلبا مشتعل

IQNA

بریسٹول یونیورسٹی استاد کی توہین اسلام پر طلبا مشتعل

9:59 - February 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3508953
تہران(ایکنا) پروفیسر اسٹیون گریر کو اسلام کے خلاف توہین آمیز بیانات پر طلبا نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

الجزیره کے مطابق بریستول (BRISOC)  یونیورسٹی کے شبعہ لاء کے استاد اسٹون گریر Steven Greer  کے اسلام مخالف اظھارات پر طلبا نے شکایتں درج کردی ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا نے مشترکہ شکایت میں کہا ہے کہ مذکورہ استاد مکرر کلاس میں اسلام کے خلاف متعصبانہ اظھارات پیش کرتے ہیں۔

 

بریسٹول یونیورسٹی کی اسلامی انجمن کے سربراہ عامر محمد نے کہا کہ ستمبر میں بھی مذکورہ استاد کی خلاف شکایت کی گئی تھی تاہم اس بار نومبر کو رسمی طور پر شکایت درج کی گیی ہے۔

 

انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ گریر رسمی طور پر معذرت خواہی کریں اور بیانات کو واپس لیں۔ انجمن کے مطابق گریر نے

«اسلام و حقوق بشر» اور اظھار رائے کی آزادی کے حوالے سے اسلام پر اعتراض کیا ہے اور چارلی ہیڈو میگزین پر حملوں کا بھی حوالہ دیا ہے۔

 

مقامی طالب علم نے  گریر کے بیانات کو اسلام مخالف اور متعصبانہ قرار دیا ہے جبکہ استاد نے الجزیره سے اپنے خلاف الزامات کو رد کردیا ہے۔

 

اگرچہ  گریر کے خلاف شکایتوں کا سلسلہ وسیع ہوچکا ہے تاہم بریسٹول یونیورسٹی نے اب تک اس حوالے سے رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔/

3956281

نظرات بینندگان
captcha