سری لنکا؛ مسلمانوں کی میت جو جلانے کا حکم واپس لے لیا گیا

IQNA

سری لنکا؛ مسلمانوں کی میت جو جلانے کا حکم واپس لے لیا گیا

13:53 - February 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3508958
تہران(ایکنا) حکومت نے کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشوں کو زبردستی جلانے کا حکم واپس لے لیا۔

نیوز ایجنسی Yahoo News کے مطابق لاشوں کو جلانے کے حوالے سے شدید اعتراضات کے بعد سری لنکن حکومت نے اقلیتوں کو جلانے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

.

 

سری لنکن حکومت کا کہنا تھا کہ کورونا سے مرے افراد کی تدفین سے زیرزمین پانی آلودہ ہوگا جبکہ اعتراض کندگان کے مطابق سری لنکن حکومت دوسروں کے عقاید کا احترام نہیں کرتی۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کی گیی ہے جبکہ سری لنکا حکومت نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ میں سری لنکا حکومت کے خلاف بل پیش کیا جارہا ہے تاکہ اس پر دباو بڑھایا جاسکے۔

 

سری لنکا سے بل میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک داخلی جنگ میں مرنے والوں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

سری لنکا ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور حامی حکومتوں سے حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔/

3956329

 

نظرات بینندگان
captcha