امارات؛ چودہ هزار قرآن تیرہ زبانوں کے ساتھ ترجمہ

IQNA

امارات؛ چودہ هزار قرآن تیرہ زبانوں کے ساتھ ترجمہ

14:47 - March 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3508967
تہران(ایکنا) دارالبر فلاحی ادارے کے تعاون سے تیرہ زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآنی نسخے رمضان میں تقسیم ہوں گے۔

روزنامه الخلیج کے مطابق چودہ ہزار نسخے دارالبر فلاحی ادارے ک موصول ہوچکے ہیں جو رمضان المبارک میں ایس او پیز کے ساتھ تقسیم کیے جائیں گے۔

 

دبئی کسٹم نے قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے  ۱۴۰۰۰ نسخوں کو جو تیرہ زبانوں میں ترجمہ ہوچکے ہیں انجمن دارالبر کے حوالے کردیا ہے جو رمضان میں عوام کے درمیان تقسیم ہوگا۔

 

دارالبر عرب امارات پہلا فلاحی ادارہ ہے جو معاشرے میں دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ قرآنی امور کے حوالے سے بھی فعال ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

 

مذکورہ قرانی نسخے انگریزی، فرنچ، روسی، پرتگش، اردو، کورین لینگویج، البانوی، ملیالم اور پشتو زبانوں میں ترجمہ شدہ ہیں۔

جبکہ قرآنی نسخوں کے ہمراہ آڈیو فائل۔ تفسیر اور تلاوت کی سی ڈیز بھی تقسیم ہوں گے۔/

3956703

نظرات بینندگان
captcha