ہندوستان میں داعش کے لئے کوئی جگہ نہیں

IQNA

ہندوستان میں داعش کے لئے کوئی جگہ نہیں

13:56 - July 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3332139
بین الاقوامی گروپ:ہندوستان، داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی حکمت عملی تیار کر رہا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار ملک کی دس ریاستوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے ممکنہ اثر و رسوخ کے سلسلے میں اپنی رپورٹیں تیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں- ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انیس مارچ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستانی نوجوانوں میں داعش تکفیری گروہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے لیکن اب اس وزارت خانے نے داعش کے ممکنہ اثر و رسوخ کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے- ہندوستان کی ریاست اترپردیش، بہار، مغربی بنگال، کرناٹک، مہاراشٹر، کیرلا، تلنگانہ، آندھرا پردیش، آسام اور تمل ناڈو نے مرکزی حکومت کو داعش کے سلسلے میں رپورٹیں پیش کی ہیں- قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی نوجوانوں کی شام اور عراق جاکر داعش گروہ میں شمولیت کے سلسلے میں متضاد رپورٹیں سامنے آتی رہی ہیں- تازہ ترین رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ ایک برس میں کم سے کم گیارہ افراد داعش میں شامل ہو چـکے ہیں- ہندوستانی سیکورٹی حکام کے اعلان کے مطابق کیرلا، بنگلور، کلکتہ اور چنئی کے، کم سے کم سولہ نوجوانوں کو داعش میں شامل ہونے کے لئے ہندوستان سے روانہ ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا- ان تمام نوجوانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے داعش کی رکنیت حاصل کی ہے۔

72798

نظرات بینندگان
captcha