ایکنا نیوز- خبررساں ادارے آناضول کے مطابق اسلامی تعاون تنطیم کے سیکریٹری جنرل «یوسف العثیمین» نے عالمی برادری کی حمایت کو فلسطینی عوام کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے برابر خاموشی کا رویہ مناسب نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جینیوا معاہدے کے رو سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری سب پر لازم ہے اور صھیونی مظالم کے برابر خاموشی درست نہیں۔
العثیمین نے کویت کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا جو فلسطینی عوام کے لیے کی جارہی ہے۔
کویت نے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ فلسطینی عوام کے قتل وغارت پر صھیونی رژیم کی مذمت کی جائے اور اس حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ قدس شریف میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔