شیخ عباس قمی کی کتاب پائیدار کیوں

IQNA

شیخ عباس قمی کی کتاب پائیدار کیوں

5:50 - July 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514559
ایکنا تھران: شیخ عباس قمی کی کتاب کی ماندگاری کی اہم وجہ انکا اخلاص اور خالصانہ نیت ہے کیونکہ اخلاص سے کیا کام مخفی بھی ہو تو خدا نشر ضرور کرے گا۔

ایکنا نیوز- ایرانی مذہبی دانشور سیدجواد بهشتی، نے ایکنا نیوز سے شیخ عباس قمی کی معرکہ الاراء کتاب شریف مفاتیح الجنان؛ بارے گفتگو کی ہے جسکا خلاصہ حاضر خدمت ہے؛

شیخ عباس قمی کی کتاب کی جاودانی ہونے کی ایک وجہ شاید انکا خلوص ہوکیونکہ حدیث میں ہے کہ اگر کوئی خدا کے لیے کام کرتا ہے حتی اگر وہ مخفی انداز میں کرے تو خدا اس کے کام کو عیاں ضرور کرے گا۔ اکثر اوقات ہم ہ چاہتے ہیں کہ ہماری تصویر ٹیلی ویژن سے نشر ہو یا ہماری زندگی بارے کوئی پروگرام پیش کیا جائے مگر بعض اوقات انسان ان چیزوں کی فکر نہیں کرتا مگر وہ معروف ہوجاتا ہے۔

 شیخ عباس کی کتاب معروف اور عالمگیر ہونے کی ایک وجہ شاید خدا سے انکا تعلق ہے: «وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ؛ دنیا میں وہ لوگ جو (رسولوں کی مانند) دوسروں کو خدا کی طرف دعوت دے اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں تسلیم ہونے والوں میں سے ہوں تو اس سے بہتر کون ہوگا »(فصلت:33).

ہماری بنیاد میں خدا سے رابطے کا مواد موجود ہے اور خدا پرستی ہماری فطرت میں خدا کی محبت ہے لیکن ایک رسول، ایک امام اور ایک استاد اسکو نکھارتا ہے اور شیخ عباس قمی نے اس کتاب سے یہی کام کیا۔

شیخ عباس قمی نے اپنی کتاب کا آغاز قرآن سے کیا اور بعد میں معصوم سے نقل شدہ دعاوں کو نقل کیا ہے۔ ہمارے ائمہ نے دعاوں کو سکھایا ہے کہ اس طرح سے رب کو پکارو، ان چیزوں کو خدا سے مانگو، ان غلطیوں سے خدا کی پناہ مانگو، میں تجویز دیتا ہوں کہ اگر خدا سے بات کرنا یا انکو پکارنا چاہتا ہوں تو دعا جوشن کبیر پڑھوں، اگر رب سے گفتگو و مناجات کرنا چاہتا ہوں تو مناجات خسمہ عشر پڑھوں تاکہ بعد والی نسل اس سے آشنا ہوسکے۔

شیخ عباس قمی نے ان دعاوں کو معصومین کی زبان سے موثر زرایع اور منابع سے جمع کرکے پیش کیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha