ایکنا نیوز- دنیا بھر میں رمضان المبارک پر مختلف اسلامی ممالک میں رمضان کے حوالے سے میڈیا پر خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جنمیں اسلامی، تفریحی اور معلوماتی پروگرام شامل ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے ایرانی ٹی وی کے چینل تھری پر مسلسل دو سالوں سے ایک پروگرام بنام محفل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے منفرد اور قرآنی – اسلامی اور تربیتی حوالے سے دنیا کے دلچسپ ترین پروگراموں میں شمار کیا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔
ایرانی وقت کے حوالے سے افطاری کے وقت جب سب لوگ گھروں میں ٹی وی پر اسلامی اور قرآنی نوعیت کے پروگرام دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں بجائے کہ وہ دھنگا مشتی اور موج مستی کے واہیات پروگرام دیکھے تو اسی چیز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ایرانی چینل تھری نے " محفل" کے نام سے شاندار پروگرام پیش کیا جسمیں دنیا بھر سے اسلامی اور قرآنی شخصیات اور اسٹارز کو دعوت دی گئی تھی جنمیں بچے، خواتین ، بزرگ اور جوان سب شامل تھے۔
اس پروگرام میں بعض معذور نوجوان حفاظ ، قاری اور نو مسلم اسٹارز نے اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جنمیں کوریا کے اسٹار گلوکار داود کیم اور ننھے ایرانی قاری صالح مھدی زادہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
ننھے قاری مھدی زادہ کی تلاوت کی ویڈیو کلپس دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارم پر کروڑوں کی تعداد میں وائرل ہوئی جنمیں فیس بک، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سرفہرست ہیں جہاں دنیا بھر سے صارفین نے اس خوبصورت اور خوش آواز بچے کی تلاوت کو ملین کی تعداد میں پسند کیا ور ہر زبان میں اس کی ویڈیوز وائرل ہوئی۔
بلاشک ایرانی چینل تھری کی کاوش تمام مسلمان ممالک کے لیے ایک مینارہ ہدایت اور اعلی ترین نمونہ ہے کہ رمضان میں اس طرح پرگروام رمضان کی شان کو بڑھا سکتا ہے۔
بلاشک اگراس پروگرام کو اگر اردو اور انگریزی سب ٹائٹیل کے ساتھ پیش کیا جاتا تو دنیا کے مقبول ترین ڈراموں اور فلموں کو یہ پیچھے چھوڑ سکتا تھا اور امید ہے کہ مسنتقبل میں اس پروگرام میں جہاں ایرانی، عراقی، شامی اور لبنانی ماہرین موجود تھے اس میں انگریزی اور اردو زبان ماہرین کا اضافہ کرکے ان زبانوں کو بھی اس میں شامل کرنے کی کاوش کی جائے گی ۔/