پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن مجید کی تیاری کا سلسلہ جاری

IQNA

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن مجید کی تیاری کا سلسلہ جاری

7:19 - February 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511335
تہران(ایکنا) اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں

 

  پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے، 550 صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزید ڈھائی سال لگیں گے۔

 

 شاہد رسام کا حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور فاؤنڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی مدد سے کام آسان ہوجائے گا۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، نمائش کیلیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے، پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha