سانحہ امامیہ مسجد پر پوری قوم افسرد ہ ہے۔ سربراہ سنی تحریک

IQNA

سانحہ امامیہ مسجد پر پوری قوم افسرد ہ ہے۔ سربراہ سنی تحریک

8:27 - March 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511448
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں

ایکنا نیوز کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پشاور کی امامیہ مسجد میں خودکش حملہ کھلی دہشتگردی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، قصہ خوانی بازار کی امامیہ مسجد میں خودکش دھماکا ملک کے خلاف سازش ہے، درجنوں افراد کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اسپتالوں میں زخمیوں کو م سہولیات فراہم کرے۔

 

اپنے مذمتی بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگرد کسی معافی کے لائق نہیں، انہیں انہی کی زبان میں ہی جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران دہشتگردانہ کاروائی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ملک کیلئے مرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، تو ملک بچانے کیلئے تمہیں عبرت کا نشان بنانا بھی جانتے ہیں۔

 

 ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو جو بھی کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کرئے گا، پاکستان کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ملوث ہے، دہشتگرد ملک میں فرقہ وایت پھیلانا چاہتے ہیں، دہشتگردوں اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان ہماری شان پہچان ہے، اس کیلئے قربان ہونا ہمارے لئے سعادت ہوگی.

نظرات بینندگان
captcha