قیامت کی واضح منظر کشی سوره جاثیه میں

IQNA

قرآنی سورے/ 45

قیامت کی واضح منظر کشی سوره جاثیه میں

7:34 - December 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3513303
موت کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی ہم زیادہ نہیں جانتے گرچہ آسمانی کتابوں نے کافی باتیں بیان کی ہیں تاہم لوگ انکو افسانہ پردازی کا نام دیتے ہیں تاہم قرآن مجید قیامت کی واضح تصویر اجاگر کرتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا پنتالیسواں سورہ «جاثیه» کے نام سے ہے اور اس سوره میں 37 آیات ہیں۔ قرآن کے پچیسویں پارے میں موجود جاثیہ مکی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ  قرآ کا پنسٹھواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

سوره کو جاثیه نام دینے کی وجہ اس کی آیت ۲۸ ہے جسمیں قیامت کے دن بہت سے لوگوں کا خم ہوکر اعمال نامہ وصول کرنا ہے جاثیہ کا مطلب تسلیم ہونا یا گھٹنے ٹیکنا ہے۔

 

اس سورے کا مقصد لوگوں کو دین توحید کی طرف دعوت دینا ہے۔ سوره جاثیه میں پہلے مسئله توحید بیان ہوتا ہے اور پھر مسئله نبوت اور نبیوں کی پیروی پر تاکید کی جاتی ہے۔

ایسے مستکبروں کو جو حق کے مقابل سختی دیکھاتے ہیں انکو شدید انداز میں خبردار کیا جاتا ہے اور جو نفسانی خواہشات کے پیرو ہوتے ہیں اور جانتے بھی ہیں انکو بھی وارننگ دی گئی ہے۔

سوره جاثیه میں مشرکین کو توحید کی طرف دلائل کے ساتھ دعوت اور پھر بھی حق کے مقابل غرور کرنے کی منظر کشی کی گیی ہے اور انکو اس کے سنگین نتائیج سے خبردار کیا جاتا ہے۔

سوره جاثیه میں دلائل کے ساتھ لوگوں کو خدا کی طرف آنے کی دعوت دی جاتی ہے اور کبھی انتباہ اور کبھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

توحید پر دلائل  کے ساتھ آغاز اور خدا کی عظمت بیان کرنے کے بعد زمین و آسمان کی خلقت کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

 

ان گناہ کاروں کا بھی ذکر ہوا ہے جو خدا کی نشانیوں کو دیکھنے کے بعد بھی غرور سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور انکو قیامت کے دن جھنم کے عذاب کا وعدہ دیا جاتا ہے۔

تاہم ہدایت کا راستہ کھلا ہونے کی نوید بھی موجود ہے اور زمین و آسمان کی طرف نشانیوں سے انکو حق کی طرف آنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

 

اس سورہ میں قیامت کی منظر کشی کی گیی ہے جہاں تمام گروہوں کو دیکھتے ہیں جو اعمال نامے کے منتظر ہیں جس پر سب کچھ درج ہیں اس دن امت دو حصوں میں تقسیم ہوگی ایک صالح مومنین کا گروہ ہوگا جو رحمت کے سایے میں ہوں گے اور دوسرا گناہوں کاروں کا گروپ جو رسوائی کے ساتھ جہنم میں جھونک دیے جائیں گے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha