قرآن کا پہلا البانوی زبان میں ترجمہ

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما / 11

قرآن کا پہلا البانوی زبان میں ترجمہ

6:40 - December 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3513376
«فتحی مهدیو» پہلا دانشور ہے جس نے کوزوو میں البانوی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا ہے جس نے اپنی تازہ عربی کتاب میں بالکان میں قرآنی ترجمے کی بات کی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق  کتاب «الأدب العربي في اللغة الألبانية 1921 - 2021» (ادبیات عرب البانیا میں1921 - 2021) تألیف پروفیسر ڈاکٹر فتحی مهدیو اور ترجمه ابراهیم فضل الله عربی زبان میں ہے  جو تازہ شائع ہوئی ہے جسمیں عربی ادبیات پر سیر حاصل بحث کی گیی ہے جو آخری سو سال 1921 کو البانیا میں ترجمہ اور سال 2021 میں مکمل اور شایع ہوئی ہے۔


مذکورہ کتاب «الان ناشرون و موزعون» پبلیکشن کے تعاون سے اردن میں شائع ہوئی ہے جس میں 198 صفحات پر مشتمل ہے اور پہلی بار سال 2008 کو کوزوو کے دارالحکومت پریشٹینا میں شائع ہوئی اور سال 2009 کو البانیا کے اسلامی ثقافتی فاونڈیشن کی جانب سے سال کی بہترین کتاب قرار پائی۔

 

کتاب کے مصنف کا خیال ہے کہ عربی سے البانوی زبان میں ترجمے میں اضافہ کی وجہ عرب ادبیات کی طرف توجہ ہے اور یہ گذشتہ نصف صدی میں عربی زبان کے محققین کی کاوشوں اور بریسٹینا یونیورسٹی کی محنت کا نتیجہ ہے جو سال 1973 کو قایم ہوئی ہے۔

 

قرآن کا پہلا البانوی زبان میں ترجمہ

کتاب «ادبیات عرب البانوی زبان میں 1921 - 2021» میں جس چیز پر توجہ دی گیی ہے وہ یہ ہے کہ البانیا میں عربی ادبیات کا آغاز سال 1921 ہے جس وقت پہلی بار قرآن مجید کا البانوی زبان میں ترجمہ ہوا ہے کیونکہ قرآن کریم عربی زبان و ادبیات کی شاہکار کتاب ہے۔

 


لگتا ہے کہ مهدیو نے اس کتاب میں اپنے استاد حسن کلشی (1922 - 1976) کی پیروی کی ہے  جس نے ایک تجزیاتی کتاب «القرآن: أعظم أثر في الأدب العربي» (قرآن: ادبیات عرب کا شاہکار) لکھی ہے جو دراصل کتاب «مُختارات من القرآن» (منتخب قرآن) کتاب کا مقدمہ ہے جو سال 1967 کو بلگراد میں  صرب زبان میں شائع ہوئی ہے.

 

مهدیو نے کیمونسٹ یوگوسلاویہ میں اس وقت قرآن کا ترجمہ کیا جس وقت جس گھر میں قرآن ہوتا تھا انکو گرفتار کرکے روانہ زندان کیا جاتا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ مهدیو سے قبل قرآن کا ترجمہ بعض مسلمانوں یا غیر مسلمانوں کے توسط سے بالکان میں انجام دیا گیا ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ البانوی زبان میں قرآن کے ترجمے کی ممنوعیت کے خاتمے پر ایک مقابلے کی فضا پیدا ہوئی کہ بہترین ترجمہ کون کرے گا اور سوال پیدا ہوا کہ کیا ترجمے کی کوئی حد ہے؟»

نظرات بینندگان
captcha